تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 27 January 2022

بابر اعظم نے ملتان سلطانز سے شکست کی وجہ بتادی

کراچی: پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں اچھا کھیلے لیکن آگے شراکت نہیں بن سکی۔

بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ میں تجربے کار کھلاڑیوں کی کمی رہی، بیٹنگ کے دوران مڈل اوورز میں زیادہ رنز نہیں کرسکے۔

بولرز نے جیت کی بنیاد رکھی، محمد رضوان

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بولرز نے اچھی بولنگ کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابر اور شرجیل نے اچھا آغاز کیا لیکن عمران طاہر کی بہترین بولنگ کی بدولت کراچی کنگز کی وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: ملتان سلطانز کا فاتحانہ آغاز، کراچی کنگز کو شکست

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی، کپتان محمد رضوان نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fZpXgJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو