واشنگٹن: ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو حادثہ لاس اینجلس میں پیش آیا جس میں اداکار کی گاڑی دیگر گاڑیوں پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص زخمی ہے جبکہ اداکار محفوظ رہے ہیں۔
کیلی فورنیا کے سابق گورنر اور اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے ترجمان نے کار حادثے کی تصدیق کردی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور حادثے کے زخمی کو اسپتال منتقل کیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑی ایس یو وی گاڑی دو گاڑیوں کے اوپر چڑھی ہوئی ہے، مزید تصاویر میں آرنلڈ کو گاڑی سے اتر کر دیگر متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
آرنلڈ کے ترجمان بتایا کہ جب حادثہ پیش آیا اس وقت وہ ایس یو وی کار چلارہے تھے، آرنلڈ بالکل ٹھیک ہیں اور حادثے کے بعد انہوں نے ریسکیو ادارے کو کال کی اور زخمی سے بات چیت بھی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، پولیس نے واقعے میں منشیات اور شراب شامل ہونےکو خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
The post ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FQQKq0
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box