سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام کام شروع کردیا۔
واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک نئے آپشن پرکام شروع کردیا ہے جسے جزوی طور پر روکا (پوز) اور بحال کیا جاسکے گا۔
واٹس ایپ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ہی یہ سہولت تمام آپریٹنگ سسٹم کے لیے پیش کی جائے گی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ڈیسک ٹاپ میں ایک وقت میں بہت سارے کام کرتے ہیں اور اس کے لیے بار بار وائس ریکارڈنگ کو جاری کرنا، روکنا اور پھر شروع کرنا ہوتا ہے۔ واٹس ایپ کی خبردینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے سب سے پہلے اس کا تذکرہ کیا ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ آڈیو فائل بھیجنے سے پہلے اسے سننے کا آپشن بھی پیش کرچکا ہے جسے بالخصوص محتاط صارفین نے بہت سراہا ہے لیکن اب اس آپشن کو بھی بہت سے صارفین دیکھ سکتے ہیں جبکہ اس کی حتمی ریلیز کی تاریخ جلد ہی دی جائے گی۔
بعض صارفین نے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں سرخ رنگ کا پوز بٹن بھی دیکھا ہے اور اس کے اسکرین شاٹ بھیجے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واٹس ایپ کے جدید ترین بی ٹا ورژن میں یہ آپشن دیکھا جاسکتا ہے۔
The post واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3u60CKn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box