تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 20 January 2022

کراچی پورٹ پر بحری جہاز تکنیکی خرابی کے باعث پھنس گیا

کراچی کی بندرگاہ پر آنے والا کنٹینر بردار بحری جہاز اسٹیئرنگ ویل میں خرابی کے باعث بے قابو ہوکر کم گہرے پانی میں پھنس گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پورٹ پر MSC Emily II نامی کنٹینر بردار بحری جہاز اسٹیئرنگ ویل میں خرابی کے باعث کم گہرے پانی میں پھنس چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم لہروں کی مطلوبہ اونچائی نہ ہونے اور وزن لدا ہونے کی وجہ سے جہاز کو بندرگاہ میں نہیں لایا جاسکا ہے اور ٹگ بوٹس کے ذریعے ہولڈ کرکے کھڑا کردیا گیا ہے۔

کراچی پورٹ  ٹرسٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ افریقی ملک لائبیریا کی شپنگ لائن کا جہاز جو بھارت کی مندرا بندرگاہ سے کراچی آرہا تھا اسٹیئرنگ ویل فیل ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہوگیا۔ کے پی ٹی کے ٹگ  بوٹس نے جہاز کو نکالنے اور دوبارہ گہرے پانی میں لانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جہاز پھنسنے کے باوجود کراچی پورٹ کا چینل (داخلی خارجی گزرگاہ) کھلی ہے اور جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

آپریشن میں حصہ لینے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز پھنسنے کی اطلاع 12:44 پر ملی۔ جہاز چائنا پورٹ کی دیوار کے ساتھ کیماڑی آئل پیئر سے قریب میری ٹائم سیکیوریٹی ایجنسی کی چیک پوسٹ کے پاس پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے دن میں کی جانے والی فوری کوششیں رات تک موخر کردی گئی ہیں اور اب اگلی کوشش جمعرات کی نصف شب کو کی جائیگی جس کا آغاز 10:30 پر کیا جائے گا۔

نصف شب کے قریب لہروں کی اونچائی 3 میٹر کے لگ بھگ ہوگی جب تک 2 ٹگ بوٹس رسیوں کی مدد سے جہاز کو لہروں پر بہنے سے روکے رکھیں گی۔

The post کراچی پورٹ پر بحری جہاز تکنیکی خرابی کے باعث پھنس گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2273774/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو