کراچی: کورنگی پولیس نے سیکٹر 35 اے زمان ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او کورنگی کے مطابق گرفتار خاتون زخمی ڈکیت عمران کی بہن ہے جبکہ دوسرا زخمی ڈکیت کورنگی ڈھائی نمبر کا رہائشی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت عمران، قاسم اور فرزآنہ کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں سی پی ایل سی سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار خاتون زخمی ملزم عمران کی بہن ہے جو کہ سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہے، عمران اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، دوسرا زخمی ڈکیت قاسم کورنگی ڈھائی نمبر کا رہائشی ہے۔
ایس ایچ او کورنگی کے مطابق ڈاکوؤں کا یہ گروپ اسٹریٹ کرائمز کے علاوہ گھروں میں گھس کر بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔
The post کورنگی میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں خاتون ساتھی سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2288279/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box