تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 21 February 2022

کشش ثقل کی دریافت والا تاریخی ’’سیب کا درخت‘‘ گرگیا

برطانیہ میں لگا وہ تاریخی درخت زمین بوس ہوگیا جس سے گرنے والے سیب کی وجہ سے نیوٹن نے زمین کی کشش ثقل کو دریافت کیا۔

نامور سائنسدان نیوٹن کے زمین کے کشش ثقل کا نظریہ پیش کرنے سے پہلے دنیا زمین کے حوالے سے مختلف نظریات اور واہمات رائج تھے۔

نیوٹن نے  زمین کی کشش ثقل کا نظریہ ایک سیب کے درخت سے ٹوٹنے کے بعد زمین کی طرف گرنے کے واقعے پر اسٹڈی کے بعد دیا۔

تاہم اب  خبر یہ ہے کہ برطانیہ میں آنے والے طوفان ایونکس نے کیمرج یونیورسٹی میں لگے اس تاریخی درخت کو بھی زمین بوس ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیوٹن کے سیب کے درخت کو 1954 میں یونیورسٹی کے حیاتیاتی باغ میں لگایا گیا تھا اور گزشتہ 68 سالوں سے یہ باغیچے کے داخلی دروازے کے قریب موجود تھا۔

باغیچے کے نگران ڈاکٹر سیموئیل بروکنگٹن نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ یہ اس درخت کی کلون کاپی تھی جس سے گرنے والے سیب نے سر آئزک نیوٹن کو کشش ثقل کا قانون دریافت کرنے کی تحریک دی اور ہمارے پاس اس کی ایک اور کلون کاپی ہے جس کو اسی باغ کے کسی اور گوشے میں لگایا جائے گا۔

انہوں نے طوفان کے باعث درخت کے گرنے کو ایک بڑا نقصان قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات سے پہلے ہی آگاہ تھے کیونکہ یہ درخت ہنی فنگس نامی بیماری کا شکار ہوچکا تھا۔

اسی وجہ سے ہم نے پہلے ہی گرافٹنگ (قلم کاری) کے ذریعے اس کے درخت کی ایک اور کلون کاپی کی تیاری پر کام شروع کردیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ نیوٹن کا سیب کا درخت ہمارے باغ میں رونق افروز رہے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/78evNOu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو