تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 February 2022

پی ایس ایل 7: کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی امپائر کو مہنگی پڑ گئی

کراچی: پی ایس ایل 7 میں کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی امپائر فیصل آفریدی کو مہنگی پڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 میں کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر امپائر فیصل آفریدی کو پانچ میچز کے لیے معطل کردیا گیا، امپائر پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امپائر فیصل آفریدی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی اور کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی سزا کو قبول کرلیا۔

سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے تاکہ تمام شرکا کی صحت اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ایونٹ کو کامیاب بنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا، امپائر فیصل آفریدی سزا مکمل کرکے دس فروری سے لاہور میں شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bMUT12KoS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو