اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شہید ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق شوٹ آؤٹ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے تاہم وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا ’فوری جواب‘ دیا گیا۔
اس سے قبل ایف سی کے ترجمان نے پنجگور اور نوشکی میں کیمپوں کے قریب دو دھماکوں کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی گئی۔
The post بلوچستان: نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملہ؛ 4 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2279822/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box