تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 1 February 2022

ملتان سلطانز کے سامنے یونائیٹڈ بھی ڈھیر

کراچی: پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 20 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 218 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی 19.4 اوورز میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان شاداب خان کی 42 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز بھی یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی، الیکس 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمان اللہ گرباز 15 رنز بناسکے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جارح مزاج بلے باز اعظم خان اور آصف علی بالترتیب 12 اور 15 رنز بناسکے۔

مبثر خان 9 رنز بنا کر انور علی کو وکٹ دے بیٹھے، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر تین، تین رنز بناسکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ولی نے تین، رومان رئیس اور انور علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچز کھیلے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی۔

قبل ازیں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے تھے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیاتھا۔

ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ اور رلی روسو نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، ٹم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، رلی روسو نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان محمد رضوان 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، شان مسعود نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، صہیب مقصود 13 رنز بنا کر چلتے بنے، خوشدل شاہ 8 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور مرچنٹ دی لانگے اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہنواز دہانی اور عمران سینئر کی جگہ رومان رئیس اور انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے جیت کا تسلسل برقرار رکھیں، ہماری ٹیم نے نے اب تک بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان آصف علی کا کہنا تھا کہ نائب کپتان کی ذمہ داری دینے پر شکر گزار ہوں، کوشش کروں گا بہتر اندز میں اس ذمہ داری کو نبھا سکوں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں ملتان سلطانز نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے جبکہ یونائیٹڈ نے ایک میچ کھیلا اور اس میں کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی مقابلوں میں یونائیٹڈ کو برتری حاصل ہے، اب تک نو میچز کھیلے گئے پانچ شاداب الیون نے جیتے جبکہ چار میں رضوان کی ملتان سلطانز کامیاب رہی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0rVd5jPcF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو