سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ایف آئی اے کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ برطانیہ میں ہوں، واپسی پر گرفتاری کا اندیشہ ہے ایف آئی اےنےبینک اکاؤنٹس منجمدکرنےکیلئےبھی رابطہ کیا، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنےکی کارروائی کی۔
درخواست گزار کے مطابق اکاؤنٹس میں مختلف اسپانسر کمپنیوں سے ادائیگی ہوتی ہے ایف آئی اےاقدامات سےمعاشی اوربنیادی حقوق متاثرہوئے، ایف آئی اےنےغیرملکی کرنسی کیساتھ وائرل ویڈیوپر نوٹس دیا، ویڈیو کلپ پر پہلے ہی معذرت کرچکی ہوں۔
عدالت نے درخواست گزار کا ابتدائی موقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے حریم شاہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں کا خط لکھا ہے.
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فضا حسین عرف حریم شاہ کے بینک آف پنجاب اور حبیب بینک میں اکاوٴنٹس ہیں، دونوں بینک اکاونٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کئے جائیں۔
یاد رہے حریم شاہ نے چند دن پہلے نوٹوں کیبنڈل کیساتھ ویڈیوبنائی تھی، ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ نا پاکستانی پاسپورٹ کی نا پیسے کی ویلیو ہے۔
ویڈیو میں پاکستانی قانون کا مذاق اڑایا گیا جبکہ ویڈیو میں حریم شاہ نے غیرملکی کرنسی دیکھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکربیرون ملک گئی ہیں، اسے نہ کسی نے روکا نہ روک سکتا ہے۔
ایف آئی اے نے ویڈیو کے بعد منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dWMa7LKBr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box