تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 18 February 2022

کراچی کنگز کی پہلی کامیابی، قلندرز کو گھر میں شکست

کراچی: پی ایس ایل 7 کے 26ویں‌ میچ میں‌ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔.

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیے جانے والے 150 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی، کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد حفیظ 33 اور ڈیوڈ ویزے 26 رنز بناسکے، عبداللہ شفیق 8 اور فخر زمان ایک رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس جارڈن نے دو اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز لاہور قلندرز کی بولنگ کے آگے بے بس  نظر آئی اور 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور قلندرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بابر اعظم کے 39 اور قاسم اکرم کے 26 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، شرجیل خان 2، جو کلارک 4 اور روحیل نذیر 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد نبی 8 ، عماد وسیم 8 اور کرس جارڈن بغیر کوئی رن بنائے راشد خان کا نشانہ بنے، قلندرز کی جانب سے راشد خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، زمان خان نے بھی چار وکٹیں حاصل کی جبکہ کپتان شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کی ٹیم میں عمید آصف کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیوس گریگوری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز رواں ایونٹ میں 8 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

کراچی کنگز پلے آف مرحلے سے بھی باہر ہوچکی ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز 7 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

10، 10 میچز کھیلنے کے بعد ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ دو ٹیمیں باہر ہوجائیں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rPoMJdf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو