سعودی عرب میں ڈاکٹر بن کر میٹرنیٹی وارڈ میں گھسنے والے غیرملکی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہرطائف کے شاہ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر کا گاؤن پہن کر زنانہ وارڈ میں داخل ہونے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان ادارہ صحت طائف سراج الحمیدان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے مانیٹرنگ روم میں موجود خاتون اہلکار کو ایک شخص کے میٹرنیٹی وارڈ میں داخل ہونے پر شک ہوا تو اس نے فوری طور پر سیکورٹی کو مطلع کیا۔
اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص نہ تو ڈاکٹر تھا اور نہ ہی اس کا اسپتال سے کوئی تعلق تھا۔ جعل ساز شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مشتبہ شخص کا تعلق عرب ملک سے ہی ہے اور اسے پولیس تفتیش کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4W69BRh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box