تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 February 2022

میرب علی اور جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود اور ماڈل و اداکارہ میرب علی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ میرب علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلچسپ ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جویریہ سعود، میرب علی سے پوچھ رہی ہیں کہ کیا میں اچھی اداکارہ ہوں، میرب علی کہتی ہیں کہ ’ماہی تم ایک اسٹار ہو۔‘

وائرل ویڈیو کے آخر میں سینئر اداکار سیفی حسن بھی آجاتے ہیں۔

جویریہ اور میرب نے دراصل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ’ہیروئن‘ کے ڈائیلاگ کو لے کر ویڈیو بنائی ہے، فلم میں کرینہ کپور نے ’ماہی‘ کا کردار نبھایا تھا۔

میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد پانچ لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے اور ان کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ میرب علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے صنف آہن میں یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہریار منور، سجل علی، رمشا خان، کبریٰ خان، دنانیر مبین، سائرہ یوسف، سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YODuM46Ik
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو