کوئٹہ: انسداد دہشت گردی فورس نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنطیم داعش کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی نے بولان کے علاقے مچھ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، جس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، نٹ بولٹ، غیرملکی کرنسی سمیت دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد مستونگ سے مچھ دہشت گردی کی بڑی واردات کرنے آرہا تھا۔
گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
The post بلوچستان سے کالعدم تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2280274/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box