واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 350 ملین ڈالرز فوجی امادا کی منطوری دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ یوکرین کو امریکی اسٹاک سے 350 ملین ڈالر مالیت کے اضافی ہتھیار فراہم کیے جائیں کیوں کہ یوکرین روسی حملے کو پسپا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
جو بائیڈن نے تحریر طور پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ہدایت کی کہ فارن اسسٹنس ایکٹ کے ذریعے یوکرین کے دفاع کے لیے مختص 350 ملین ڈالرز دیے جائیں۔
واضح رہے کہ یوکرین جنگی طیاروں کو مار گرانے کے لیے جیولن ٹینک شکن ہتھیاروں اور اسٹنگر میزائل کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔
وزیر خاجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے یہ تیسری اجازت بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران امریکا نے یوکرین کے لیے 1 بلین ڈالر سے زیادہ کی سکیورٹی امداد کی فراہمی کا وعدہ نبھایا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے فوجی امداد میں اینٹی آرمر، چھوٹے ہتھیار اور یوکرین کے فرنٹ لائن محافظوں کے لیے مختلف گولہ بارود شامل ہیں۔
دیگر ممالک نے بھی یوکرین کو فوجی سامان دینے کا وعدہ کیا ہے کیوں کہ یوکرین کی روسی فوج کے خلاف لڑ رہی ہے۔ بیلجیم نے 2,000 مشین گن اور 3,800 ٹن ایندھن دینے کا وعدہ کیا ہے۔
فرانس نے روس کے حملے کے خلاف یوکرین کو دفاعی فوجی ساز و سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی فوج کے ترجمان نے ہفتے کے روز کہا کہ جارحانہ ہتھیار بھیجنے کا معاملہ ابھی زیر غور ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xuOUL9I
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box