سندھ حکومت کے خلاف گھوٹکی سے کراچی تک نکالے جانیوالے سندھ حقوق مارچ میں جیب کترے سرگرم ہوگئے درجنوں لوگوں کی جیبیں صاف کرلیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے خلاف گھوٹکی سے کراچی تک نکالے جانیوالے سندھ حقوق مارچ میں جیب کتروں نے ہاتھ کی صفائی دکھا کر کئی لوگوں کی جیبیں کتر ڈالیں۔
مارچ کے پہلے دن ہی عوامی نمائندوں سمیت پی ٹی آئی کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل افراد اور کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کی جیبوں کا صفایا کردیا۔
جیب کتروں نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجا اظہر کی جیب سے پینتیس ہزار روپے نکال لیے۔
سیکیورٹی اسکواڈ کے خالد بلوچ اور رحمت کی جیبوں سے موبائل فون اڑا لیے گئے جب کہ کئی میڈیا نمائندوں کے موبائل فون بھی جیبوں سے غائب ہوگئے۔
میڈیا نمائندوں کے موبائل فون غائب ہونے کے باعث انہیں دھرنے کی کوریج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fjg70zC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box