تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 18 February 2022

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ولیم کی حفاظت کے لیے کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو

ایک پرانی ویڈیو میں ملکہ برطانیہ اپنے پوتے شہزادہ ولیم کو گھوڑا گاڑی سے بچانے کے دوڑ کر ان کے پاس آتی ہیں اور ہاتھ تھام لیتی ہیں۔

ماں کی شفقت اور محبت کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں اور یہ محاورہ تو بہت مشہور ہے کہ ’’اصل سے سود پیارا ہوتا ہے‘‘ جو حقیقتاْ دادا دادی اور نانا نانی کی اپنی اولاد کی اولاد سے محبت اور انسیت کے حوالے سے بولا جاتا ہے اور محبت کا یہ جذبہ کسی خاص طبقے سے موسوم نہیں ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ ولیم کے بچپن کی ایک پرانی اور دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ملکہ برطانیہ کو اپنے پوتے کے تحفظ‌کے پریشان دیکھا گیا ہے

اس پرانی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلے مقام پر ہونے والی ایک تقریب کے دوران کمسن شہزادہ ولیم اپنی دادی سے کچھ آگے نکل جاتے ہیں اور آگے جانے والی شاہی گھوڑا گاڑی کے قریب آجاتے ہیں۔

 

ملکہ برطانیہ اپنے پوتے شہزادہ ولیم کو آگے بڑھتا دیکھ کر بے چین ہوجاتی ہیں اور اس خوف سے کہ کہیں ننھے شہزادے شاہی گھوڑی گاڑی سے نہ ٹکرا جائیں شہزادے کے تعاقب میں دوڑتی ہوئی آتی ہیں اور آکر اس کا ہاتھ تھام لیتی ہیں۔

یوٹیوبر ’’دادی‘‘ کا فرض نبھانے پر ملکہ سے بہت متاثر نظر آئیں اور انہوں نے اس منظر کو دیکھ کر دلچسپ تحریر لکھی کہ ’’دادی سے واپس ملکہ بنتے ہوئے‘‘۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ملکہ برطانیہ کے ممتا سے لبریز اس جذبے کو کافی سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم اپنے بیٹے شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ چارلس کے تنازعات میں پھنسنے کے بعد ان دنوں کافی مشکل وقت گزار رہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J9S6Rje
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو