تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 19 February 2022

قندیل بلوچ کیس کا مرکزی ملزم جیل سے رہا

ملتان: معروف ماڈل قندیل بلوچ کیس کے مرکزی ملزم اور ان کے بھائی وسیم کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ملزم وسیم کو ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے رہا کیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے ملزم وسیم کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملزم کو ماڈل کورٹ نے 2019 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ گواہوں کے منحرف اور مدعی کی جانب سے معافی پر رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو 14 فروری کو بری کیا گیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم کی والدہ نے عدالت میں راضی نامہ جمع کرایا تھا جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: عثمان خالد بٹ کا قندیل بلوچ کیس کے عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار

گزشتہ سال 27 ستمبر کو ملتان کی عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ مفتی عبدالقوی سمیت چار ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا تھا۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں والد عظیم بلوچ نے اپنے دونوں سگے بیٹوں مرکزی ملزمان وسیم اور اسلم شاہین کو معاف کر کے عدالت میں معافی کا بیان حلفی جمع کرایا تھا لیکن عدالت نے والدین کی بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کیس کا فیصلہ گواہوں کی شہادتوں کے بعد کیا جائے گا۔

معروف ماڈل قندیل بلوچ کو ملتان میں واقع ان کے گھر میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔ قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے اُن کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر ماڈل کو ہلاک کرکے گاؤں سے فرار ہو گیا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jsJNR0l
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو