تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 February 2022

پاک سر زمین پارٹی کا بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان

 کراچی: سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ نے 6 روز سے فوارہ چوک پر جاری دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس پی کے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے وعدے پر بھروسہ کرکے دھرنا مؤخر کررہا ہوں، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 18فروری کے بعد کروں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ 11سے 18 فروری کے درمیان سندھ حکومت بلدیاتی قانون کے حوالے سے قانون سازی کرے گی اگر ایسا نہ ہوا تو 18 فروری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے وزیربلدیات سندھ کو بلدیاتی قانون سے متعلق بتا دیا ہے، سندھ حکومت آئندہ دنوں میں اُسی طرح کا قانون بنائے گی۔

پی ایس پی کی مذاکراتی ٹیم کے رکن شبیر قائم خانی نے سندھ حکومت سے بلدیاتی قانون کے حوالے سے مذاکرت کامیاب ہونے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ادھر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ بلدیاتی قانون سے متعلق کافی باتوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال جیت گئے کیونکہ ہم نے ان کے بہت سارے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

خیال رہے کہ مصطفیٰ کمال نے سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی کے فوارہ چوک پر گزشتہ 6 روز سے دھرنا دیا ہوا تھا۔

The post پاک سر زمین پارٹی کا بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2280927/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو