تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 17 February 2022

یواےای جانے والوں کیلیے خوشخبری! فیس کم کر دی گئی

کراچی سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئےاچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کی فیس 3 ہزار روپےکر دی گئی ہے۔ ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی ڈی جی سی اےاے کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل دبئی، شارجہ، ابوظہبی کے مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5 ہزار روپے وصول کی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ یو اے ای آمد سے قبل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے اور منفی ٹیسٹ والوں کو ہی سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DkeJmgM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو