اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی گزشتہ روز 14 ویں قسط نشر کی گئی جس میں منیب بٹ (ایان) کے سین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت میں منیب بٹ (ایان)، حرا مانی (منتہا)، عائزہ اعوان (علیشبہ) اور نور الحسن (یاسر) کا کردار نبھا رہے ہیں۔
ایان کی منتہا سے شادی ہوجاتی ہے لیکن وہ کوئی کام کاج نہیں کرتا بلکہ شادی کے بعد منتہا ہی نوکری کرتی رہے اور منیب بٹ اپنی عیاشیوں میں مصروف رہتا ہے ساتھ ہی بیوی پر بھی ہر وقت تنقید کرتا رہتا ہے کیونکہ اس کی شادی حادثاتی طور پر منتہا سے ہوئی ہے۔
ایک سین میں ایان اپنے دوست سعد کے آفس جاتا ہے، ایان اپنے دوست کو منتہا کے دس لاکھ روپے دے دیتا ہے کہ وہ کسی بزنس میں لگا دے اور ساتھ ہی کہتا ہے کہ میری بیوی کا پیسہ ہے شرمندہ مت کروادینا۔
سعد پیسے لیتے وقت اسے یقین دلاتا ہے کہ شرمندگی کس بات کی چلتا پھرتا کاروبار ہے میرا منافع ہوگا بھابی کے ہاتھ میں چار پیسے لاکر رکھے گا تو انہیں خوشی ہوگی۔
ایان کہتا ہے کہ ہاں صحیح کہہ رہا ہے، تیرے پاس اسی لیے آیا ہوں کہ اعتبار ہے اور تو بچپن کا دوست میرا ہے۔
ایان اپنے دوست سے مزید کہتا ہے کہ میں رقم تمہیں دے رہا ہوں اس کے ثبوت کے لیے کوئی پیپر وغیرہ تیار کروالو تاکہ میرے پاس کوئی ثبوت تو ہو کہ میں نے تمہیں پیسے دیے ہیں۔
اس پر دوست ناراض ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ ایک کام کر تو رہنے دے تجھے اعتبار ہی نہیں ہے، بچپن سے تو میرے ساتھ ہے میرے پاس پیسے لینے دوڑا ہوا چلا آتا تھا۔
کیا سعد ایان کے پیسے لے کر رفو چکر ہوجائے گا یا پھر اس کے پیسوں کو ڈبو دے گا، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت ہر پیر سے جمرات رات 9 بجے دیکھیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zdQp84Y
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box