تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 28 February 2022

’’قیمتوں میں کمی عمران خان کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے‘‘

وزیراعظم کے قوم کے خطاب پر ن لیگ کا ردعمل  آگیا، مریم اورنگزیب نے قیمتوں میں کمی کو عمران نیازی کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش قرار دیدیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی عمران صاحب کا نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 3 سال میں 15روپےبجلی بڑھائی،آج 5روپےسستی کردی، 3 سال میں پٹرول70روپے بڑھا کر آج10 روپے سستا کردیا تو کون ساتیر مار لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمی عوام کےدرداورمسائل کےاحساس کی وجہ سے نہیں بلکہ تحریک عدم اعتمادکےبڑھتےخوف کی وجہ سےہے، جب عوام چلارہےتھے،بلبلارہےتھے تب قیمتوں میں کمی کیوں نہ کی۔

ترجمان نواز لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب بتائیں آج کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کتناہے؟ آپ نے7ماہ میں12ارب ڈالرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دیا ہے اگر رفتار یہی رہی توخسارہ20ارب ڈالرکی بلندترین سطح پرپہنچ جائے گا اور اتنا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آج تک کسی حکومت میں نہیں ہوا، جی ڈی پی کےلحاظ سےاتنا خسارہ مشرف کےبعدپی ٹی آئی دور میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کم دکھانےکیلیے پرانے اعدادوشمار استعمال کیے، خطاب میں پی پی کے1970 اور ن لیگ کے1990  کے دور کےاعدادوشماربتائے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھر جھوٹ ہی ہوتا ہے، یہ غریب سے پوچھیں کہ کتنی مہنگائی ہے، آج بیس فیصد سےزائد مہنگائی ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا کےمقابلےمیں یہاں مہنگائی دوگنا زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کادعویٰ ہے6000ارب روپےٹیکس جمع کیا جب کہ ہم نےن لیگ دورمیں4000 ارب ٹیکس جمع کیا تھا اورجی ڈی پی کےتناسب سےہمارےدورکا ٹیکس ریونیو اب بھی زیادہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کے آخری دور میں مہنگائی3.4فیصدکی کم ترین سطح پرتھی، ن لیگ 11.2فیصدپرٹیکس ریونیوچھوڑکرگئی تھی، عمران خان 11.2 فیصدکی شرح پرنہیں پہنچ سکے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/X9kBy43
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو