تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 1 March 2022

‘امریکا وارہیڈز ہٹائے، ایٹمی جنگ چھڑی تو کوئی فاتح نہیں ہو گا’

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایٹمی جنگ چھڑگئی تو کوئی فاتح نہیں ہو گا جب کہ یوکرینی صدر نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں جلدازجلد حملہ آور کو روکنا ہوگا۔

جنیوا میں تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا یورپی ممالک میں رکھے اپنے وارہیڈز ہٹائے امریکا جوہری ہتھیاروں پر معاہدےکی خلاف ورزی کر رہاہے امریکی جوہری ہتھیاراب بھی یورپی ممالک میں موجود ہیں۔

روسی مستقل مندوب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو امیدہےجوہری جنگ نہیں ہوگی جوہری جنگ انسانیت کے لیے تباہ کن ہوگی امیدہےصورتحال میں کشیدگی مزیدآگےنہیں بڑھےگی۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں جلدازجلد حملہ آور کو روکنا ہوگا۔
صدر پیوٹن نے جوہری افواج کو نیٹو کی دھمکیوں کے جواب میں تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے پوری طرح چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ تاریخ کے مطابق یوکرین کا دارالحکومت کیف ایک تاریخی اور قدیم شہر ہے جو کبھی روس کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔

روس نپی تلی پیش قدمی کیساتھ یوکرین کے دارالحکومت کیف تک پہنچ چکا ہے، روس مکمل طور پر یوکرین پر قبضہ کرکے خود میں ضم کرتا ہے یا پھر یوکرین میں روس نواز حکومت کا قیام عمل میں آتا ہے، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/08fub1p
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو