عالمی ادارہ صحت نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ دنیا اب مزید کسی نئی وبا سے نمٹنے کی طاقت نہیں رکھتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس اوہانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ ہماری دنیا کورونا وائرس کے بعد کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کی طاقت نہیں رکھتی۔
ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے یہ سنسنی خیز بات جرمنی میں ہونے والی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکا کو مخاطب کرتےہوئے کہی ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں یاد دہانی کرائی کہ دنیا کووڈ انیس کی وبا کے لیے بھی تیار نہیں تھی اور مجھے لگتا ہے کہ اس کے بعد آنے والی وباؤں کے حوالے سے بھی دنیا تیار نہیں ہے۔
ڈاکٹرگیبریئس نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے کہ اس سلسلے میں ہم ممالک سے جس سرمایہ کاری کی توقع کررہے تھے وہ توقعات پوری نہیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ممالک میں ویکسینیشن کی شرح بلند ہوئی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اومیکرون کی قسم کی ہلکی پھلکی بیماری کا باعث بنتی ہے، اس سے خطرناک تاثر پیدا ہورہا ہےکہ وبا ختم ہو گئی ہے، لیکن وبا کا اثر تاحال برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر ایجنڈے پر یہ بات ہوتی ہے کہ وبا کب ختم ہوگی لیکن صورتحال یہ ہے کہ 83 فیصد افریقی آبادی کو ابھی تک ویکسین کی پہلی خوراک نہیں ملی ہے، اگر ایک ہفتے میں 70 ہزار لوگ سد باب کی جا سکنے والی وبا سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں تو اس وبا کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8vrdDO1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box