تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 19 February 2022

کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری زخمی، ایک ڈکیت ہلاک

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹوں کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں آج بھی اسلحے کے زور پر ڈکیتوں نے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کے مزاحمت پر 5 شہری زخمی ہوئے جبکہ سائٹ ایریا میں شہری کو زخمی کرنے والے ایک ڈاکو پولیس نے مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا،

سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے توکل ہوٹل ایوب گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ شہزاد ناصر کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا سائٹ ایریا کے علاقے حبیب بینک پیٹرول پمپ کے قریب شہری معین کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ایک ڈکیت عمران ولد شیر خان کو سائٹ اے پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

منگھوپیر کے علاقے ماری گوٹھ ہارون آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 45 سالہ ذیشان ولد کالا خان کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ علاوہ ازیں  ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نیو کراچی صبا سینما میں واقع پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، جس کی شناخت 27 سالہ شیراز کے نام سے ہوئی۔

گلشن اقبال بلاک 5 چشمہ مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، جس کی شناخت 18 سالہ جبران ولد جاوید کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔

The post کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری زخمی، ایک ڈکیت ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2287377/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو