اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پیر کی شام 6 بجے سے ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کی اطلاعات ہیں اورپاکستان سے 400 کلو میٹر دور سمندر میں انٹرنیٹ کیبل کے کٹنے کے باعث انٹر نیٹ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل بینڈ وتھ متاثر ہونے سے ٹرانس ورلڈ صارین کے لیے انٹرنیٹ سروس میں خرابی آئی ہے اور کنورشیم انٹرنیٹ سروسز میں خلل کو کم سے کم کرنے کے لیے متبادل انتظامات پر کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کنورشیم کی طرف سمندری میں خراب ہونیوالی انٹر نیٹ کیبل کی لوکیشن کا پتہ چلانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ جلد سے جلد فالٹ کو دور کرکے انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوسکے۔
The post سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2288273/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box