تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 25 February 2022

عدم اعتماد: لیگی ارکان سے متعلق حکومت کا بڑا دعویٰ

قومی اسمبلی

حکومت ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 لیگی ارکان اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطےمیں ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اسدقیصر کی زیر صدارت حکومتی وزرا کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا اور رابطوں کیلئے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیاگیا۔

وزرا انفرادی طور پر ن لیگ اور پی پی ارکان سے رابطہ کریں گے جب کہ پنجاب اور کےپی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائے گا۔

حکومت ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 لیگی ارکان اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطےمیں ہیں اور اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Lp9JEY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو