تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 25 February 2022

لاہور قلندرز کا مداح اسٹریچر پر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچا

پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز کا مداح نوجوان حیدر علی اسپتال سے اسٹریچر پر میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں قلندرز نے یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، فائنل میں 27 فروری کو قلندرز اور سلطانز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں ایک مداح ایسا بھی تھا جو قلندرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹریچر پر میچ دیکھنے کے لیے پہنچا۔

نوجوان حیدر علی کی چھ سال قبل حادثے میں ٹانگ کٹ گئی تھی، نوجوان کے والد اور والدہ کا کہنا ہے کہ حیدر کو کرکٹ کا بہت شوق ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیٹے کو لاعلاج قرار دیا ہے، مخیر حضرات سے درخواست ہے بیرون ملک علاج کے لیے مالی امداد کی جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کو ہرا کر لاہور فائنل میں پہنچ گیا

نوجوان حیدر علی کا کہنا ہے کہ قلندرز میری پسندیدہ ٹیم ہے اور فخر زمان فیورٹ کھلاڑی ہیں، آج بہت خوش ہوں کہ میچ دیکھنے آیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے علاج کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قلندرز کا حیدر علی جیسا مداح دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بھی حیدر علی کی خیریت دریافت کی، نوجوان نے حسان خاور سے بھی علاج کے لیے اپیل کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aotQYVT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو