ریاض میں ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار سلمان خان نے بالی ووڈ اداکار جان ٹریولٹا سے اپنا تعارف کرایا۔
کوئی تصور کرے گا کہ دنیا بھر میں مشہور بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلمان خان کو بھی کسی کو اپنا تعارف کرانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے تو حال ہی میں ایسا ہوا ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی اداکار کو ہالی ووڈ میں اپنے ہم پیشہ جان ٹریولٹا کو اپنا تعارف کرانا پڑگیا۔
ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں سلمان خان بالی ووڈ اداکار جان ٹریولٹا کو اپنا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’میں سلمان خان ہوں۔‘‘
یہ ویڈیو ریاض میں ہونے والی ایک تقریب میں بنائی گئی جس میں سلمان خان اداکار جان ٹریولٹا سے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہوں اور میرا نام سلمان خان ہے۔
Megastars #salmankhan and John Travolta @jhontravoltta pic.twitter.com/yiPHOwXpaD
— Ifty khan (@Iftykhan15) January 28, 2022
ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس تقریب کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔
صارفین ویڈیو پر مختلف دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
!مزید پڑھیں: سلمان خان نے پایا سعودی عرب سے اہم اعزاز
مذکورہ تقریب سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں سلمان خان کو سال کی سب سے متاثر کن شخصیت جب کہ جان ٹریولٹا کو لائف ٹائم ایچوئمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cgfGnrm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box