سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پر آگئے، سوئس بینک کے70 سال سے زائد کےبینک اکاؤنٹس ڈیٹا کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پر آگئے ہیں اور اوسی سی آرپی نےکریڈٹ سوئس بینک کےاکاؤنٹ ہولڈرزکےنام بتادیے ہیں۔
او سی سی آر پی نے سوئس بینک کے 70 سال سے زائد کے بینک اکاؤنٹس ڈیٹا کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات او سی سی آر پی کے مطابق جاری تفصیلات میں سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں اور یہ سوئس بینکوں کے خفیہ اکاؤنٹس سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی تحقیقات ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر کے خاندان کے سوئس بینکوں میں 17 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کریڈٹ سوئس میں منشیات, انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ، کرپٹ سیاستدانوں کے کھاتوں کے علاوہ جنگی جرائم،انسانوں پرتشددمیں ملوث افراد بھی اکاؤنٹ ہولڈر ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4FleOWu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box