راولپنڈی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلوی کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی جیمز فالکنر کے معاملے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مختلف ویڈیو میں شعیب اختر نے جیمز فالکنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آپ کو ہوبارٹ ہریکینز سے نکالے جانے کے باوجود اپنا حصہ بنایا لیکن آپ نے بدتمیزی کرکے یہ سب ضائع کردیا۔
”راولپنڈی ایکسپریس“ نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اس معاملے کو سکون سے حل کریں تاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز متاثر نہ ہو۔
View this post on Instagram
شعیب اختر نے کہا کہ میرے لیے یہ باعثِ اطمینان ہو گا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو اس چھوٹے مسئلے کی وجہ سے کسی تنازع یا تناؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس معاملے کے باوجود دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں کیوں کہ کھیل سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے جمیز فالکنر پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہوگئے تھے۔ جیمز فالکنر نے الزام عائد کیا تھا کہ پی سی بی نے ان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
پی سی بی نے جیمز فالکنر کی آئندہ پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جیمز فالکنر نے ہوٹل میں توڑ بھوڑ بھی کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VJdoFzP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box