تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 16 February 2022

محمد رضوان کا جیت کے باوجود شکوہ

لاہور: پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز سے کامیابی کے بعد شکوہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے 23ویں میچ میں سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی، سلطانزنے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 175 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی پر شکوہ کیا۔

رضوان نے کہا کہ بہت ایماداری سے کہتا ہوں کہ ہماری قسمت اچھی تھی کہ جیت گئے ورنہ ہم نے آج کے میچ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

کپتان نے کہا کہ ہم نے شروع میں بیٹنگ سلو کی جس کی وجہ سے ہدف کے تعاقب میں مشکل ہوئی لیکن رلی روسو اور خوشدل شاہ کی شاندار بلے بازی کی بدولت کامیابی ملی۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو 76 رنز کی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 8 میچز میں سے 7 میں کامیابی حاصل کرکے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، زلمی، گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ اور قلندرز کی پلے آف میں رسائی آئندہ میچز میں سامنے آئے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/efPpA7b
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو