پاکستانی موسیقار اور گلوکار فیصل کپاڈیا کو عالمی شہرت یافتہ میوزیکل بینڈ کولڈ پلے کے رکن کرس مارٹن سے ملاقات نے خوشی سے سرشار کردیا۔
پاکستان کے جانے مانے گلوکار اور موسیقار جن کے اپنے پرستار خاصی تعداد میں موجود ہیں لیکن وہ خود بھی کسی کے مداح نکلے۔
متحدہ عرب امارات میں فیصل کپاڈیا کو وہ خوشی ملی جس کا انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا تھا کہ ان کی زندگی میں کبھی ایسا لمحہ بھی آسکتا ہے۔
ہوا یوں کہ فیصل کپاڈیا کی یو اے ای میں عالمی شہرت یافتہ میوزیکل بینڈ کولڈ پلے کے رکن کرس مارٹن سے ملاقات ہوگئی جن کے وہ بے حد پرستار ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ہوئی اس یادگار ملاقات پر فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرس مارٹن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔
شیئر کی گئی تصویر میں آئیڈیل اور پرستار دونوں مسکرا کر ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔
انہوں نے کرس مارٹن کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا میں نے کبھی خواب میں بھی اس موقع کا تصور نہ کیا تھا۔
اپنے آئیڈیل سے ملنے کا کیا سرور اور تجربہ ہوتا ہے یہ آج جانا ہے، فیصل نے رشک کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔
اس موقع پر پاکستانی موسیقار نے کرس مارٹن کو پاکستان، امجد صابری، کوک اسٹوڈیو اور اسٹرنگز بینڈ کے بارے میں بتایا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1dAL37x
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box