تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 18 February 2022

نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کی تلخ کلامی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں ملتان کے بیٹرز نے کوئٹہ کے بولرز کی خوب پٹائی کی اور 245 رنز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 246 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 15.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ سلطانز نے 117 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔

بولرز کی پٹائی سے پریشان نسیم شاہ کو جب خوشدل شاہ نے چوکا لگایا تو نسیم شاہ غصے میں آگئے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوکا کھانے کے بعد نسیم شاہ نے کچھ بولا جس کے بعد خوشدل شاہ بھڑک اٹھے اور نسیم شاہ کو دور جانے کا اشارہ کیا۔

بعدازاں کپتان محمد رضوان آئے اور خوشدل شاہ کو بلا کر لے گئے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کرکٹ مداح اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RsnjkB7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو