فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکاری افسران وملازمین کی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز پر کروڑوں روپے کا ٹیکس عائد کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی اور بورڈ آف ریونیو ایمپلائز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز پر ٹیکس عائد کیا ہے۔
دونوں سوسائٹیز پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے گورنمنٹ آفیسرزکوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی پر8کروڑ45لاکھ روپے جب کہ بورڈآف ریونیوایمپلائزکوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی پر 5کروڑ57لاکھ روپےٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹیز کا سال 2016سے 2020تک کاآڈٹ کرکے ٹیکس عائدکیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں سوسائٹیزکی سیل پرچیزریکارڈرجسٹرارکوآپریٹیوہاؤسنگ سےحاصل کیاگیا اور سوسائٹیز کو بارہا نوٹسز بھجوائے گئے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹیزکی جانب سےجواب نہ دینےپرٹیکس عائدکیا گیا ہے اور دونوں سوسائٹیزکوٹیکس ادائیگی کیلئےایک ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aPmrkZI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box