تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 16 February 2022

سونم کپور نے ویلنٹائن ڈے لاہور میں منایا؟

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ”ویلنٹائن“ والے دن شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو تذبذب کا شکار کر ڈالا۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جہاں بالی وڈ کے دیگر فنکاروں نے اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں وہیں سونم کپور نے بھی فیس بک پر اپنی خوبصورت تصاویر پوسٹ کی۔ تصاویر میں ان کے شوہر بھی ہمراہ تھے۔

سونم کپور نے شوہر کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ تم سے ضروری کچھ نہیں۔ لیکن اداکارہ کی اس پوسٹ سے مداح اور دیگر سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

ہوا کچھ یوں کہ سونم کپور نے فیس بک پر تصاویر تو ڈالیں لیکن لوکیشن میں لندن کی بجائے لاہور کر دیا جس سے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا ہونا ہی تھا۔

سونم کپور نے لاہور میں ویلنٹائن ڈے منایا؟

سونم کپور کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جلد بازی میں ہونے والی غلطی کی نشاندہی کی۔ کچھ صارفین نے ان کا مذاق اڑایا اور تنقید بھی کی۔ بعدازاں اداکارہ نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی اور نئی پوسٹ میں لندن کی لوکیشن ڈالی۔

گزشتہ برس سونم کپور کے شوہر اور معروف فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا نے پاکستان کے شہر لاہور میں اپنے فیشن برانڈ کا شوٹ کروایا تھا۔آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا فوٹو شوٹ کیا اور وہ شہر کی خوبصورتی دیکھ کر بہت حیران ہوئے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kM5oFdn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو