تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 23 March 2022

گورنر ہاؤس سندھ میں 18 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد

 کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے18 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سندھ گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے انجام دئیے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہد عبداللہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا، اسی طرح مرحومہ دردانہ بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا جو ملیحہ انور خان نے وصول کیا۔

علاوہ ازیں اسماعیل تارا، منظور علی مرزا، سید ساجد حسن، شکور، امداد علی وگھیو، مدد علی سندھی، ایاز گل (ایاز علی دال)، پروین سعید اور سونی فیصل کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، روبینہ قریشی، زاہدہ سعید، پروفیسر شہلا باقی، محمد حنیف طیب اور ڈاکٹر محمد ہارون میمن کو نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے والوں نے اپنی صلاحیتوں کے باعث ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، ہمارا وطن ہی ہماری پہچان ہے۔ وطن کی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے ۔

The post گورنر ہاؤس سندھ میں 18 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2301233/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو