تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 23 March 2022

کراچی میں تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ٹریفک حادثات بڑھ گئے

کراچی: شہرِ قائد میں تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر بس کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی ٹریفک اہلکار کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی۔

رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ہیوی ٹریفک حادثات میں اضافے کے بعد پولیس افسران نے حکمت عملی مرتب کرلی۔

صبح 7 سے 9 تک اور شام 5 سے رات 9 تک شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی۔ ہیوی ٹریفک میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں، کنسٹریکشن مکسچر کی گاڑی، ڈمپر، واٹر ٹینکر اور ایسی گاڑیاں شامل ہوں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق افسران خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کریں، تیز رفتاری اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

گزشتہ روز شارع فیصل پر ٹرک نے باپ اور دو بچیوں کو کچل ڈالا تھا۔ حادثہ مکسچرمشین ڈرائیور کی غلفت سے پیش آیا تھا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کی سڑکوں پر دندناتے ہیوی ٹریفک کو کوئی روکنے والا نہیں۔ شہر میں یہ پہلا واقعہ نہیں۔ حال ہی میں کراچی میں ایکسپو سینٹر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کراچی یونیورسٹی کی طالبہ کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FpGtNVT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو