ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین بالی وڈ میں اسکرین سے غائب رہنے کی اصل وجہ بیان کر دی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک انٹرویو میں سشمیتا سین نے کہا کہ اسکرین سے دوری کی وجہ یہ ہے کہ مین اسٹریم بالی وڈ مجھے اس قسم کے کرداروں کی پیش کش نہیں کر رہا جس طرح میں چاہتی ہوں۔
سشمیتا سین نے کہا کہ میرے خیال میں 10 سال کے وقفے نے ترجیحات کو بدل کر رکھ دیا ہے، ان ترجیحات نے بتایا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، مین اسٹریم سینیما مجھے وہ نہیں دے رہا جو میں چاہتی ہوں، اسکرین سے دوری کی ایک وجہ میری اپنی نااہلی بھی ہے، میں لوگوں کے ساتھ تعلق بنانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہو، میں لوگوں سے تعلق بنانے میں اچھی نہیں ہوں، اس لیے مجھے فلموں میں کام بھی نہیں ملتا۔
اداکاری سے وقفے سے قبل سشمیتا سین کو اسکرین پر 2010 کی کامیڈی فلم ”دلہا مل گیا“ میں فرید خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے وہ 2020 میں ویب سیریز آریہ کے ساتھ اسکرین پر واپس آئی تھیں۔
کچھ روز قبل سشمیتا سین کی ایک فلم کے سین سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے سیریز ”آریا ٹو“ کے سگار پیتے ہوئے ایک سین کو کرنے میں بیس دن لگادیے تھے۔
ہدایت کار سیریز کے دوسرے حصے کو بالکل مختلف دیکھنا چاہتے تھے اسی وجہ سے سشمیتا نے خود کو سیریز کے اس گینگسٹر کے کردار میں ڈالنے کے لیے بیس دن لگائے۔ واضح رہے کہ آریا ٹو سیریز آریا کا ہی تسلسل ہے جس میں ایک خاتون کی اپنے بچوں کا دفاع کرنے کے لیے جرائم کی دنیا سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qi93MbD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box