تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 March 2022

ملینڈا نے بل گیٹس سے طلاق کی وجہ بتا دی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابق اہلیہ ملینڈا نے شوہر سے طلاق کی وجہ دنیا کو بتا دی۔

سی بی ایس مارننگس کو انٹرویو دیتے ہوئے ملینڈا نے بل گیٹس سے علیحدگی کی وجہ بیان کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی کی وجہ صرف ایک لمحہ یا چیز نہیں، دراصل میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کر سکتی۔

ملینڈا نے کہا کہ ویسے تو میں نے بہت زیادہ آنسو بہائے لیکن اب میں اپنے مستقبل کے لیے بہت زیادہ پُرجوش ہوں، مجھے لگتا ہے کہ اب میں دوسری جانب جا رہی ہوں اور میں نے ایک باب کے صفحے کو پلٹ ڈالا ہے۔

بل گیٹس اور ملینڈا کے درمیان گزشتہ اگست میں طلاق ہو گئی تھی۔ دونوں نے 27 سال بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سوچ و بچار کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اب ہمیں اس بات پر یقین نہیں رہا کہ ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے مزید ایک ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں، 27 سالہ ازدواجی زندگی میں انھوں نے 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر ایسی فاؤنڈیشن بنائی جس کے تحت دنیا بھر میں فلاحی کام جاری ہیں، ہم اس فاؤنڈیشن کے تحت آگے بھی مل کر فلاحی کام کرتے رہیں گے مگر اب ہم دونوں مزید ازدواجی زندگی جاری نہیں رکھ سکتے۔

بل گیٹس اور ملینڈا نے مشترکہ طور پر 124 بلین ڈالرز کا اثاثہ بنایا جس سے وہ دنیا کے 5 امیر ترین جوڑوں میں شامل رہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cNiWq0R
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو