تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 28 March 2022

وزیراعظم کا خط: مریم نواز نے اپنے طور پر متن بیان کر دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے مندرجات عوام کے سامنے بیان کر دیے۔

اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے جہاں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں وزیراعظم کی جانب سے عالمی سازشوں اور دھمکیوں کو اپنے طور پر خفیہ خط کے نکات پیش کیے۔

مریم نواز نے کہا کہ خط میں لکھا تھا

ڈیر عمران!

ہم سب خیریت سے ہیں اور امید ہے آپ بھی خیریت سے ہوں گے عرض یہ ہے کہ ہم آپ کے خلاف عالمی سازش تیار کر رہے ہیں اور سازش کا ثبوت فراہم کرکے اطلاع کررہے ہیں کہ تاکہ آپ جلسوں میں یہ ثبوت دے دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ خط نہ وزارت خارجہ اور نہ وزارت داخلہ کے ذریعے بھیجا گیا بلکہ جادوٹونے سے کبوتروں کے ذریعے بنی گالہ بھیجا گیا۔

منجانب عالمی طاقتیں!

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کون سی سازش تھی جو وزارت داخلہ و خارجہ کو نہیں پتہ تھا عمران خان ہمیشہ اپنی غلطی کا الزام دوسروں کو دیتے آئے ہیں ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے 4سال بہت ہوتےہیں ملک کو تنزلی پر ڈالنے کیلئے ایک عمران خان ہی کافی ہوتاہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ppsrvj7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو