شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’پردیس‘ اور ’بھڑاس‘ میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہے اور بالوں کا نیا اسٹائل بنایا ہوا ہے۔
درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ پوسٹ پر دلچسپ کمنٹس بھیجیں۔
درفشاں کی درخواست پر مداح بھی پیچھے نہیں رہے تھے اور پوسٹ پر کمنٹس بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا، ایک صارف نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی۔
ایک صارف نے لکھا تھا کہ ’چلو فوٹو بن گئی ہے تو پڑھائی دوبارہ شروع کردو۔‘
درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیوز اکثر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں مداح بھی ان کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JQWZF7p
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box