تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 March 2022

عدم اعتماد پر سب کا ایک پیج پر ہونا جیالوں کی جیت ہے، بلاول بھٹو

ساہیوال: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر سب کا ایک پیج پر ہونا جیالوں کی جیت ہے، عوام کا حکمرانوں پر سے اعتبار ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے جلد اعتماد حاصل کر کے حکومت کا خاتمہ کردیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا مہنگائی اور حکومت کے خلاف لانگ مارچ ساہیوال پہنچ گیا، جہاں بلاول بھٹو نے شرکا سے خطاب کیا اور انہیں شاباش دی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ شروع ہونے کے بعد عمران خان نے عوامی حمایت دیکھ کر پیٹرول کی قیمت کم کردی، ہم اسلام آباد پہنچ کر عوامی حکومت بنائیں گے تو اُس میں غریب کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ڈالر خرچ کر کے باہر سے گندم اور چینی منگواتی تھی، پھر صدر زرداری نے فیصلہ کیا جو پیسہ باہر ضائع کرتے ہیں وہ اپنے ملک کے کسانوں پر خرچ کروں گا، اس کے بعد ایک سال کے اندر ہی پاکستان کے کسان کی چینی گندم چاول باہر فروخت ہونا شروع ہوگئے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب کے عوام نے بھی گو سلیکٹڈ گو کا نعرہ لگا دیا، پنجاب کے عوام نے جو استقبال کیا وہ دیکھ کر عمران خان اور وزرا پریشان ہیں۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، قائد عوام نے ہمیں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا اور چار اصول اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہمارا اصول اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں دیے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کٹھ پتلی نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا ہے، عمران نے عوام دشمنی کی تمام حدیں پار کردیں، عمران خان کی نااہلی کا خمیازہ آپ دوائیوں، بجلی اور مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہو، ہم آج اس کٹھ پتلی کے خلاف نکلے ہیں مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں کیونکہ اس ملک کے عوام کا نصیب یہ تو نہیں کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم قائد عوام و بینظیر کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں، جب ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی تو عوامی مفادات کو سامنے رکھا، 2002ء میں دنیا کی معیشت کریش کر چکی تھی مگر پیپلزپارٹی نے عوام کو بے سہارا نہیں چھوڑا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کی تنخواہ جو سرحدوں پر دہشتگردوں کا مقابلہ کررہے تھے ایک سو ستر فیصد اضافہ کیا، ہم نے تنخواہوں اور پینشن میں سو فیصد اضافہ کیا تاکہ لوگ مہنگائی سے متاثر نہ ہوں۔ ہم نے ایران سے گیس پائپ لائن لی اور کسی میں ہمت نہیں تھی اس منصوبے کو مکمل کرتا ہے، صدر زرداری نے چائنہ سے کوریڈور لیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ جب پیپلزپارٹی نے مارچ شروع کیا تو حکومت گھبرانا شروع ہوگئی اور مجبور ہو کر دس روپے پیٹرول کی قیمت کم کی، ابھی آپ اپوزیشن میں ییں سوچیں جب آپ حکومت میں ہوں گے تو کیا کیا کریں گے، اگر آپ ہمارے ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا اسلام آباد دیکھ لے پنجاب کے جیالے جاگ چکے ہیں، اسلام آباد میں سلیکٹڈ بھی میدان میں ہوگا اور جیالے بھی، پھر ہم دیکھیں گے، اب عوام کا اعتماد اس سلیکٹڈ سے اٹھ چکا ہے، آپ کا اعتماد اٹھ گیا اب ہم پارلیمان کا اعتماد جیت لیں گے، ممبران اسمبلی اب اس سلیکٹڈ کا ساتھ نہ دیں، آج سب عدم اعتماد کے ایک پیج پر ہیں یہ جیالوں کی جیت ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن ریفارمز ہوں اور عوام کو فائدہ پہچنانے والی حکومت ہو،  عوامی حکومت جس سے عوام کا فائدہ ہو۔

The post عدم اعتماد پر سب کا ایک پیج پر ہونا جیالوں کی جیت ہے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2293220/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو