تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 March 2022

کراچی میں بس کنڈیکٹر نے خاتون مسافر کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں منی بس کے کنڈیکٹر نے خاتون مسافر کو بے دردی سے تھپڑ جڑ دیا۔ اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

اورنگی ٹاؤن میں دکان پر لگے کیمرے نے کنڈیکٹر کی حرکت ریکارڈ کرلی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنڈیکٹر نے سیٹ پر بیٹھی خاتون مسافر کو کس بے دردی سے زناٹے دار تھپڑ مارا۔

خاتون نے اسے دھکیلنے کی کوشش کی۔ کنڈیکٹر کسی شرمندگی کے بغیر بڑی ڈھٹائی سے بس سے باہر آیا، خاتون کو بس سے نیچے اترنے کے اشارے کرتا رہا۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کنڈیکٹر کو شناخت تو نہ کر سکے لیکن ان کا کہنا ہے کہ خاتون نے شکایت کی تو کنڈیکٹر کو جیل بھجوانے میں مدد کروں گا۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس نے خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والی گاڑی کو ڈھونڈ نکالا۔ ٹریفک پولیس شیر شاہ نے مسافر بس کا چلان کر کے بس تحویل میں لے لی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے کل کنڈیکٹر کو لانے کا وعدہ کیا ہے، خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والے کنڈیکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FCbIiq0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو