تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 March 2022

شاہ رخ خان نے کیا امیتابھ بچن کو لاجواب

بالی ووڈ کے شہنشاہ کے نام سے مشہور نامور اداکار امیتابھ بچن کو شاہ رخ خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں لاجواب کردیا تھا۔

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان دونوں ہی بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام ہیں جو کئی فلموں میں ایک دوسرے کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ ماضی میں ایک ٹی وی شو میں کنگ خان نے بالی ووڈ شہنشاہ کو لاجواب کردیا تھا۔

امیتابھ بچن نے 2005 میں ایک بار شاہ رخ خان کے قد چھوٹا ہونے کا اشارہ کیا توشاہ رخ خان نے برجستہ جواب دے کر امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا تھا۔

یہ واقعہ ہے کرن جوہر کے شو کا جس میں شاہ رخ خان اپنی آنیوالی فلم ’میں ہوں نا‘ کی تشہیر کیلیے آئے تھے تو اسی شو میں امیتابھ بچن اپنی فلم ’بلیک‘ کی تشہیر کیلیے موجود تھے۔

اس شو کے ریپڈ فائر مرحلے میں مداحواں نے دونوں اداکاروں کے ایک ایک ایسے پہلو کو تو جانا جو کہ بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں تھا لیکن شاہ رخ کے غیر متوقع جواب نے امیتابھ بچن کو بھی لاجواب کردیا۔

پروگرام کے میزبان کرن جوہر نے شو کے ریپڈ فائر مرحلے میں امیتابھ بچن سے کسی بھی ایسی چیز کے بارے میں پوچھا جو ان کے پاس تو ہے لیکن شاہ رخ خان کے پاس نہیں ہے۔

اس سوال کے جواب میں امیتابھ بچن نے جواب دیا کہ ’ان کا لمبا قد‘۔

پھر کرن جوہر نے رخ موڑا شاہ رخ کی طرف اور ان سے بھی یہی سوال کیا تو شاہ رخ نے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ مزاحیہ انداز میں برجستہ جواب دیا کہ ’لمبے قد والی بیگم‘

شاہ رخ خان کے اس جواب پر امیتابھ بچن ششدر رہ گئے تھے اور پھر فوراْ قہقہہ لگایا تھا۔

یہاں قارئین کو بتاتے چلیں کہ امتیابھ بچن کا قد چھ فٹ اور شاہ رخ خان کا قد 5.5 فٹ ہے جب کہ جیہ بچن اور گوری خان کا قد یکساں 5.2 فٹ ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان محبتیں، کبھی خوشی کبھی غم جیسی بلاک بسٹر فلموں میں مشترکہ طور پر کام کرچکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jM8PaiO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو