تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 March 2022

‘تحریک عدم اعتماد پر بلاول نے خود عدم اعتماد کر دیا’

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بلاول بھٹو نےخود عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے بلاول بھٹوکہتےہیں یقین نہیں تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی یا نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ اپوزیشن والے ہمارے اہم این ایز کی گنتی کرتے رہیں اپوزیشن والے اپنے ارکان کی بھی گنتی کرتے رہیں یہ نہ ہو تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ارکان ہمیں ووٹ دےدیں۔

وزیراعظم کے بندوبست تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو

اسدعمر نے کہا کہ جانتے ہیں کون پارٹی سےناراض ہے تحفظات بھی ہوتےہیں سیا سی جماعتوں میں لوگ آتے اور جاتے رہتےہیں پی ٹی آئی کےکسی ایم این اے نےنہیں کہا پارٹی کےخلاف جاؤں گا جہانگیرترین نےعمران خان اور پارٹی کے خلاف بات نہیں کی عمران خان اورپی ٹی آئی نےجہانگیرترین کےخلاف کوئی غلط بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنےارکان کی بھی گنتی کرلے ہم توہمیشہ سےیہی کہتےتھےامپائرنیوٹرل ہیں امپائر تو 2018 سے پہلے اور بعد بھی نیوٹرل تھے، 2023 قریب ہےسیاسی ماحول بننا شروع ہو گیا ہے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کھل کر حکومت کی حمایت کی طارق بشیرچیمہ کےبیان کےبعدمونس الٰہی سے ملاقات ہوئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W49iAt5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو