تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 5 March 2022

کراچی میں نامعلوم افراد نے تاجر کو بیوی ، بچوں کے سامنے گولی مار دی

 کراچی: شہر قائد کے مصروف ترین علاقے لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں سوار شخص کو اہلیہ اور بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد سندھ گورنمٹ اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایس ایچ او شریف آباد عبدالخالق انصاری نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو کہ کپڑے کا تاجر اور ناظم آباد کا رہائشی تھا ، مقتول کی بولٹن مارکیٹ پر کپڑے کی دکان تھی ، جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا مقتول کی اہلیہ اور بچے بھی گاڑی میں سوار تھے تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کی جانب سے چلائی گئی ایک گولی عمران کو سر پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ ملزمان نے نہ تو گاڑی روکی اور نہ ہی کوئی لوٹ مار کی ، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ خول کو فارنزک لیبارٹری بھیجوائے جائیگا، اہلخانہ سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ مقتول کے موبائل فون کا ڈیٹا اور جائے وقوعہ کے اطراف نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے ان کی فوٹیجز بھی حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکے ۔

دوسری جانب آنکھوں کے سامنے سہاگ کو اجڑتے دیکھ کر خاتون اپنے حواس کھو بیٹھی ہے۔

The post کراچی میں نامعلوم افراد نے تاجر کو بیوی ، بچوں کے سامنے گولی مار دی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2293570/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو