تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 5 March 2022

شفقت محمود نے خود اقرار کرلیا کہ اراکین ساتھ چھوڑ رہے ہیں، شازیہ مری

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ شفقت محمود نے خود ہی اراکین کا ساتھ چھوڑ جانے کا اقرار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کامیاب ہوچکا اب عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شفقت محمود نے اقرار کر ہی لیا کہ ان کے ممبران انہیں چھوڑ رہے ہیں اور ہارس ٹریڈنگ سے وجود میں آنے والی پارٹی تحلیل ہو رہی ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت اور آئین کے نگہبان ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالوں کو اپنے قائد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔

پی پی پی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزرا آخری دہہاڑی لگانے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کے منتظر ہیں جبکہ شفقت محمود اور فواد چوہدری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عادی ہیں۔

The post شفقت محمود نے خود اقرار کرلیا کہ اراکین ساتھ چھوڑ رہے ہیں، شازیہ مری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2293575/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو