تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 March 2022

”بدتمیزی اور بدزبانی کا منہ توڑ جواب ملے گا“

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بدتمیزی اور بدزبانی کا منہ توڑ جواب ملے گا، عمران خان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی۔

گوجرانوالہ میں ”مہنگائی مکاؤ مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے شیروں خوش آمدید کہتی ہوں، ایک شخص پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ 10 لاکھ لوگ آئیں گے، 10 ہزار بھی نہیں آئے۔

مریم نواز نے کہا کہاب جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نواز شریف پر مت لگا دینا، پریڈ گراؤنڈ والوں یہاں آکر دیکھ لو جلسہ کیا ہوتا ہے، اسلام آباد والوں نے جلسے میں نہ جا کر عمران خان کی سیاست دفن کر دی۔

انہوں نے کہا کہ تم لوگوں کو چوہا کہتے ہو، عمران خان کو بدتمیزی اور بدزبانی کا منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستان کا سب سے بڑا چوہا جو کھا کھا کر موٹا ہوگیا ہے اس کا نام عمران خان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان 22 کروڑ لوگوں کا آٹا اور چینی کھا گیا، تم سننا چاہتے ہو ایبسلوٹلی ناٹ کسے کہتے ہیں، یاد کرو وہ دن جب نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کے آفر ٹھکرائی تھی، نواز شریف نے بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ چند دن پہلے کہتا تھا کہ امریکی صدر فون نہیں کرتا، بھارت کا وزیر اعظم فون نہیں کرتا، جسے کوئی منہ نہ لگائے وہ کیسے ابسلوٹلی ناٹ کہے گا، کہتا ہے نواز شریف لندن میں بیٹھ کر چھپ چھپ کر ملتاہے، نواز شریف جس سے ملتا ہے ملک کے مفاد میں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فل ٹاس گیند کرائی، نواز شریف چھکا لگا کر اسٹیڈیم سے باہر پھینکی، نواز شریف واحد بالر ہے جس نے لندن میں بیٹھ کر ایک گینڈ پر درجنوں وکٹیں گرائیں، محلے کی ماسی کی طرح کبھی ادھر چغلی لگاتے ہو کبھی ادھر چغلی لگاتے ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ کان کھول کر سن لو یہ ادارے بھی نواز شریف کے ہیں اور قوم بھی، لاہور کی فرح کے سارے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں، تمہارے پاس راز ہوتے تو پوری دنیا کے سامنے نشر کرتے، یہ چپ کر کے بیٹھے گا، یہ نہیں لڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 12 ارب روپے نواز شریف کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے میں خرچ کیے، کیا یہ تمہارے خاندان کی کمائی ہے، بدلے میں کیا نکلا، پوری دنیا نے کہہ دیا نواز شریف صادق وامین ہے، کوئی ٹرانسفرپوسٹنگ کروڑوں سےکم نہیں  ہوتی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Zh5EekX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو