کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی، واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سنسان گلی سے موٹر سائیکل سوار گزر رہا ہے کہ اس دوران اس نے وہاں سے گزرنے والی ایک لڑکی کے ساتھ چلتی موٹر سائیکل پر ہی نازیبا حرکت کی جس پر لڑکی چند لمحے کے لیے حواس باختہ ہوگئی۔
واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہوگیا لیکن سی سی ٹی وی کیمروں میں اس کی فوٹیج محفوظ ہوگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا حتمی طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے، اورنگی ٹائون کے مختلف تھانوں میں ملزم کی تصویر اور فوٹیج فراہم کردی گئی ہے اور پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔
The post موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی لڑکی سے دست درازی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2302985/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box